کراچی ( نمائندہ خصوصی)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی. چئیرمین آفاق احمد کی خصوصی ہدایت پر وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی کی سربراہی میں مزکزی
کمیٹی کے ایک وفد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا جہاں نومنتخب صدر فاضل جمالی جوائنٹ سیکریٹری فاورق سمیع سمیت دیگر کمیٹی ممبران نے انکا استقبال کیا اس موقع پر شوکت اللہ فاروقی نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اورپھولوں کا گلدستہ پیش کیا،انہوں نے کہا کہ نومنتخب کمیٹی صحافیوں کے مسائل کے حل ، آزادئ صحافت اور پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی سمیت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پریس کلب کو ایک مضبوط، متحرک اور باوقار ادارہ بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

