اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینئر سیاستدان راجہ ظفر
الحق کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے راجہ ظفر الحق کی عیادت کی ۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے
جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔ وزیراعظم نے پارٹی اور ملکی سیاست
کیلئے ان کی خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
