کراچی(نمائندہ خصوصی)پی آئی اے نے رمضان المبارک میں پروازوں پر افطار کے لیے کھجوروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیاپی آئی اے کےشعبہ فوڈ سروسز کی درخواست پر سپلائی چین ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر جاری کردیا،رمضان المبارک کےلیے
30سے 35گرام وزن کے ایک لاکھ سے زائد کھجوروں کے پیکٹ فراہم کیے جائیں،200ملی لیٹر کے لاکھوں جوسزکے لیےبھی ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کھجوریں اورجوسزدوران پروازمسافروں کورمضان المبارک کے دوران پیش کیے جائنگے،ٹینڈر کے لیےدرخواست پی آئی اے سپلائی چین شعبہ کو 14جنوری تک ارسال کرنا ہوگی۔

