اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)قومی مذاکراتی کمیٹی نے اپنی مجوزہ قومی کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان سے رابطہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیرپورٹ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی مذاکراتی
کمیٹی کی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیاذرائع نے کہا کہ ہمیں آج دعوت نامہ موصول ہوا ہے مگر ہم نے شرکت سے انکار کر دیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا ہے مذاکرات تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوں گےقومی مذاکراتی کمیٹی کی قومی کانفرنس 7 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی پی ٹی آئی جے یو آئی جماعت اسلامی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ایم کیوایم ق لیگ بلوچستان عوامی پارٹی اےاین پی اور دیگر جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا
