لاہور( نمائندہ خصوصی) سروس ڈلیوری میں بہتری اور گڈ گورننس کے لئے وزیراعلی مریم نوازشریف نے قابل تحسین اقدام اٹھایا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے گڈ گورننس کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیم فیلڈ میں متحرک ہو چکی ہے- انسپکشن ٹیم کی طرف سے وزیراعلی مریم نواز شریف کو روانہ رپورٹ پیش کی
جاتی ہے، روانہ مانیٹرنگ کے لئے ڈیش بورڈ بھی فنکشنل کردیاگیا ہے-وزیراعلی مریم نوازپنجاب بھر میں سرکاری اداروں کی خود لائیو مانیٹرنگ کررہی ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی ایم انسپکشن ٹیموں کی ہسپتالوں میں چیکنگ جاری ہے- مریضوں کو مفت ادویات اورسہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کی فوری نشاندہی کی جاتی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر انسپکشن ٹیمیں ہیلتھ اورایجوکیشن کے علاوہ دیگر اداروں کی بھی مانیٹرنگ کریں گی-وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم انسپکشن ٹیموں اور معاون خصوصی شعیب مرزا کے ہسپتالوں کے اچانک دورے جاری ہیں -عوامی شکایت پر متعدد ایم ایس اور پرنسپل کو تبدیل کر دیا گیا-
