اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے برزل پاس پر برف ہٹانے کے آپریشن کے دوران برفانی تودہ گرنے سے شہید ہونے والے کیپٹن اصمد۔ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر 

داخلہ محسن نقوی نے شہید کیپٹن اصمد۔ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران کیپٹن اصمد۔ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کیپٹن اصمد۔سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی نے قربانی کی لازوال مثال قائم کی، کیپٹن اصمد۔ سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسی قوم کے ہیرو ہیں، شہداء کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
