بیجنگ۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار ہفتہ کی شام بیجنگ پہنچ گئے۔وہ کل اتوار کو بیجنگ میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاک۔چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی ساتویں نشست کی مشترکہ
صدارت کریں گے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارپاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75ویں سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ دونوں ممالک نے سال 2026 کے دوران مختلف اقدامات اور یادگاری سرگرمیوں کے انعقاد کا منصوبہ بنایا ہے۔
