اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان اور چین کے درمیان 15397 فٹ کی بلند ترین سطح پر واقع انتہائی اہم زمینی راستہ خنجراب ٹاپ کو کلیئر کر دیاگیاایف ڈبلیو او کی ٹیمیں سنو کلیئرنس مشینری کی مدد سے منفی 20سینٹی گریڈ ٹمپریچر پر
قراقرم ہائی وے کو کھلا رکھے ہوئے ہیں ہر قسم کی ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے بھاری مشینری سے بروقت سڑکوں سے برف کو ہٹایا جا رہاہےسخت ترین سرد موسم میں راستوں کو کھلا رکھنا ایف ڈبلیو او کی پیشہ ورانہ صلاحیت، انتھک محنت اورقومی
عزم کا عکاس ہےدشوار گزار راستے کو ہر حال میں کھلا رکھنا نہ صرف عوام کیلئے بڑی سہولت ہے بلکہ پاک چین تجارت کے فروغ کی بھی روشن مثال ہےانتہائی سرد موسم میں سڑکوں کو کلیئرکرنا ایف ڈبلیو او کی ٹیموں کی لگن، صلاحیت اور قومی ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے

