کراچی (کرائم رپورٹر): کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملی لاشوں کی شناخت ہوگئی، خاتون کے رشتے داروں سے پولیس کا رابطہ ہوگیا، اس کا شوہر گھر سے غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی اسدرضا کا
کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی تھے، خاتون کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کی۔لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں، خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی تھی، دیگر کی شناخت، کشور زہرہ، کونین علی اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔کراچی میں گزشتہ روز مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لاشیں دو لڑکوں، ایک لڑکی اور ایک خاتون کی ہیں، مقتولین کی عمریں 10 سال، 15 سال، 16سال اور40سال ہیں، لاشوں پر تیز دھار آلے اور تشدد کے نشانات ہیں، گولی کا کوئی نشان موجود نہیں ہے، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔کراچی کے علاقے مائی کلاچی پھاٹک کے قریب سے چار افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لیاپولیس ذرائع کے مطابق چاروں لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں جبکہ جسموں پر بھاری چیز لگنے کے نشانات بھی پائے گئے ہیں مرنے والوں میں ایک بزرگ خاتون بھی شامل ہیں تاہم تاحال چاروں لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لاشوں کو چھپانے کے لیے ایک خشک مین ہول کا استعمال کیا گیا لاشوں کو مین ہول میں رکھنے کے بعد ان پر کمبل ڈالے گئے اور کمبل کے اوپر بڑے پتھر رکھے گئے تاکہ انہیں نظروں سے اوجھل رکھا جا سکے

