نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں چوہے 200 کلو چرس کھا گئے:منشیات اسمگلنگ کا مرکزی ملزم رہا ہوگا ثبوت نہ ہونے پر
منشیات اسمگلنگ کے ایک اہم مقدمے میں عدالت نے مرکزی ملزم کو بری کر دیاجب پولیس ضبط شدہ منشیات کو بطور ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی پولیس کا مؤقف تھا کہ گودام میں رکھی گئی تقریباً 200 کلوگرام چرس چوہوں نے کھا لی بھارتی
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ سال 2022 میں اس وقت درج کیا گیا تھا جب جھارکھنڈ میں قومی شاہراہ پر پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر اس میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 3 کروڑ پاکستانی روپے بتائی گئی تھیمقدمے کی سماعت کے دوران پولیس افسران نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گودام میں مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث منشیات ضائع ہو گئیں جس کے سبب انہیں بطور ثبوت پیش کرنا ممکن نہیںعدالت نے پولیس کے اس مؤقف کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی وضاحت نہ صرف ناقابلِ قبول ہے بلکہ اس سے پورے تفتیشی اور شواہد کے تحفظ کے نظام پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں عدالت نے اپنے فیصلے میں پولیس کی غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیاعدالتی فیصلے کے بعد ریاست میں شواہد کے تحفظ اور منشیات سے متعلق مقدمات کی تفتیش کے طریقۂ کار پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے

