• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 2, 2026
in پاکستان
0
پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی)، پاک بحریہ کے ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب، ریئر ایڈمرل سید احمد سلمان اور ریئر ایڈمرل فیصل امین کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔وائس ایڈمرل عبدالمُنیب نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں علاوہ ازیں وہ امریکہ سے نیول وار کالج کمانڈ کورس 0کوالیفائیڈ ہیں۔ وائس ایڈمرل عبدالمُنیب اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس عالمگیر، پی این ایس لاڑکانہ، پی این ایس اکرم، پی این ایس آتش، کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ-2، 25ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ اور ہیڈکوارٹرز US NAVCENT بحرین میں کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس-151 کے فرائض شامل ہیں۔ انہوں نے بطور نیول سیکرٹری، ڈی جی نیول انٹیلی جنس، ڈی جی (C 4I) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بھی خدمات سرانجام دیں۔ اس وقت وہ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے۔وائس ایڈمرل سید احمد سلمان نے 1991 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کا سروس کیریئر نہایت شاندار ہے اور انہیں کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے جن میں ڈائریکٹر انوینٹری کنٹرول پوائنٹ اور ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی) شامل ہیں۔ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ان کی نمایاں اسٹاف تقرریوں میں سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف، ڈائریکٹر سرفیس اسٹورز اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) شامل ہیں مزید برآں وہ اتاشی ڈیفنس پروکیورمنٹ (برطانیہ) بھی تعینات رہے۔ اس وقت وہ ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (سپلائی) اور ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف (ایڈمن) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔وائس ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز برطانیہ، آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے فارغ التحصیل ہیں۔ ان کے شاندار کیریئر میں مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ شامل ہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس راج شاہی اور پی این ایس عالمگیر ، 18 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ اور کمانڈر سرفیس ٹاسک گروپ-1 کے فرائض شامل ہیں۔ انہوں نے یو اے ای نیول کالج، ابوظہبی میں بطور انسٹرکٹر بھی خدمات انجام دیں۔ مزید برآں،انہوں نے ڈائریکٹر نیول آپریشنز، ڈائریکٹر نیول ڈیولپمنٹ پلانز (پلیٹ فارم)، پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف آف دی نیول اسٹاف، اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف (آپریشنز) اور نیول سیکرٹری کے طور پر نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں خدمات سرانجام دی ہیں اور وزارتِ دفاع، راولپنڈی میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری-III بھی تعینات رہے ہیں۔ اس وقت وہ کمانڈر کوسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فلیگ آفیسر کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز (ملٹری) اور ستارۂ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

Previous Post

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تعلیمی سال کی اختتامی تقاریب کا آغاز 4 جنوری سے ہوگا

Next Post

جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

جسٹس منصور کو 16 کروڑ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کو 15 کروڑ پنشن کی مد میں مل گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper