اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستان ریلویز نے نئے سال کے آغاز پر مالیاتی اہداف کی تکمیل کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کر دی، فریٹ (مال برداری) سیکٹر ریکارڈ منافع بخش بن چکا ہے جس نےچھ ماہ کے دوران 17 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ۔وفاقی
وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلویز کا فریٹ (مال برداری) سیکٹر ریکارڈ منافع بخش بن چکا ہے جس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 17 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہڑتال جیسے چیلنجز کے باوجود نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں مسلسل 3 ارب روپے ماہانہ سے زائد کی آمدن حاصل کی گئی۔
