• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے سی آئی ٹی ای ایس مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے 2025–26 کے لئے ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ کی منظوری دے دی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 22, 2025
in پاکستان
0
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے سی آئی ٹی ای ایس مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے 2025–26 کے لئے ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ کی منظوری دے دی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی نے پاکستان کی سی آئی ٹی ای ایس مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے 2025–26 کے لئے ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ کی منظوری دے دی ہے، یہ فیصلہ مستند آبادیاتی سرویز اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر کیا گیا ہےجو پاکستان میں شفاف اور شواہد پر مبنی وائلڈ لائف گورننس کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔پیر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سے جاری بیان کے مطابق پاکستان حیاتیاتی تنوع کے کنونشن اور جنگلی حیات و نباتات کی بقا ءکے خطرے سے دوچار اقسام کی بین الاقوامی تجارت بارے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس ) کا دستخط کنندہ ہے اور پائیدار اور سائنسی بنیادوں پر مبنی تحفظِ فطرت کے طریقہ کار کے ذریعے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔2025–26 کے لئے منظور شدہ ٹرافی ہنٹنگ کوٹہ جن اقسام کے لئے مختص کیا گیا ہے ان میں مارخور، ہمالیان ابیکس، سندھ آئی بیکس، بلینڈفورڈ یوریئل، پنجاب یوریئل، بلو شیپ اور کینیون گزیلی شامل ہے۔،یہ کوٹے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پائیدار استعمال کے اصولوں کے مطابق ہیں اور صوبائی وائلڈ لائف محکموں ک جانب سے فراہم کردہ آبادیاتی اعداد و شمار کے محتاط جائزے پر مبنی ہیں۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی قیادت میں وزارت نے کوٹہ الاٹمنٹ کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنایا ہے تاکہ شفافیت، جوابدہی اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دیا جا سکے اور تحفظِ فطرت سے متعلق فیصلے انتظامی روایت کی بجائے مستند سائنسی معلومات کی بنیاد پر کئے جائیں۔وزارت ملک بھر میں وائلڈ لائف سروے کے طریقہ کار کو مضبوط اور معیاری بنانے کے لئے بھی کوشاں ہے تاکہ آبادی سے متعلق زیادہ مستحکم اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار حاصل کئے جا سکیں، ان اقدامات کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کے بہتر نتائج کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو بھی فائدہ پہنچانا ہے جہاں کمیونٹی بیسڈ کنزرویشن کو پاکستان کے وائلڈ لائف مینجمنٹ فریم ورک کا اہم ستون قرار دیا گیا ہے۔یہ اقدام پائیدار وائلڈ لائف استعمال، بین الاقوامی تحفظِ فطرت کے تقاضوں کی پاسداری اور ایسے جامع تحفظی ماڈلز کے لئے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو ماحولیاتی توازن اور سماجی و معاشی فوائد کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

صدر مملکت آصف علی زرداری کی نجف آمد

اگلی پوسٹ

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ خزانہ کا مشترکہ اعلی سطحی اجلاس ،رواں مالی سال کیلئے 1018ارب روپے کی ترقیاتی حکمت عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ خزانہ کا مشترکہ اعلی سطحی اجلاس ،رواں مالی سال کیلئے 1018ارب روپے کی ترقیاتی حکمت عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ خزانہ کا مشترکہ اعلی سطحی اجلاس ،رواں مالی سال کیلئے 1018ارب روپے کی ترقیاتی حکمت عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper