اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)بیرون ملک روزگار کے لیے جانے والے افراد کو اب پاک اسکلز کے پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کروانا لازم ہو گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانیز نے انسانی اسمگلنگ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے “پاک اسکلز” کو
متعارف کرایا ہے، جو 19 نومبر سے نافذ العمل ہو گا۔ “پاک اسکلز” ایپ پر رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیرون ملک نوکری کے خواہشمند درخواست دہندگان کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہوں گی، جس میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ نمبرز، تعلیمی قابلیت اور بیرون ملک روزگار کی تفصیلات شامل ہیں، روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والے افراد کو “پاک اسکلز” سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی پروٹیکٹر جاری نہیں ہو گا۔

