اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت وجیہہ قمر نے امریکی ناظم الامور برائے پاکستان نیٹلی اے بیکر اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (ٹیوٹ) کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے نوجوانوں کو جدید مہارتوں، اختراعات اور روزگار کے مواقع کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔وجیہہ قمر نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں مؤثر شمولیت کے قابل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


