راولپنڈی,( نمائندہ خصوصی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع جھلرمیں دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے کو ناکام بناتے ہوئے خودکش بمبار گاڑی تباہ کردی اور تین بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے ایک بڑے واقعے کو ناکام بناتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملے
کو ٹال دیا۔بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ایک بڑی دہشت گردی کی کارروائی کے لیے ایک گاڑی کے ذریعے خودکش بمبار تیار کر رہے ہیں، سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر کے عام علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا موثر انداز میں گھیراؤ کیااور مہارت سے خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی تباہ کر دی اور تین بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو بھی ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر
نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظوری سےوژن عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی حمایت یافتہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے ، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
