اسلام آباد,( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کےخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3
خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہاہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔انہوں نے 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسزخیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کےخاتمےکیلئے پر عزم ہیں۔
