لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جامع منصوبہ شروع کردیاہے-پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے رنگدار کوڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیا گیاہے-پہلے مرحلے میں ’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دے دی گئی -پنجاب حکومت کے حکم نامہ میں کہاگیا
ہے کہ سرکاری ونجی درسگاہوں میں پانچ رنگ کے کوڑے دان رکھے جائیں -سینئر وزیر ماحولیات اینڈ کلائمٹ چینج مریم اورنگزیب منصوبے کی نگرانی کریں گی۔ رانا سکندر وزیرِ تعلیم اورذیشان ملک وزیر لوکل گورنمنٹ کو ٹارگٹس سونپ دئیے گئے -30 ستمبر تک تمام سکولوں میں رنگوں والے کوڑے دان لگانے کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی-یکم اکتوبر سے معائنہ شروع ہوگا، رنگدار کوڑے دان نہ رکھنے پر جرمانے ہوں گے -الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا کوڑاکرکٹ جمع کیاجائے گا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا -پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ اور ردی جمع کی جائے گی -سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونیو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا -سُرمئی (گرے) رنگ میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی -لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی
کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے -نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گےان اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے استعمال کیاجائے گا -اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے -پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں – لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا -ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) تعلیمی اداروں میں اس طریقہ کار کے نفاذ کو یقینی بنائے گا، ای پی اے ٹیم درسگاہوں کا معائنہ بھی کرے گی -معیار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کو ای پی اے کی جانب سے سرٹیفکیٹ جاری کیاجائے گ
