لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے یومِ دفاع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ قوم پاک فوج کے ہرافسر، ہر جوان،ہرشہید اور ہرغازی کو سلام پیش کرتی ہے۔معرکہ حق میں پاک فوج نے دشمن پر برتری حاصل کرکے اقوام عالم میں اپنا
لوہا منوایا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ دھرتی کے لئے سرحد وں پر سینہ سپر ہونے والے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔ پاک فوج نے ثابت کیاکہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان و یقین سے جیتی جاتی ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کاپاکستان مضبوط ہے اور دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ آج پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور افواج پہلے سے بھی زیادہ پراعتماد ہے۔ عوام مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے ہوں گے۔
