اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت کے سلسلے میں ہفتہ کو کراچی میں استقبالیہ کیمپ کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔
قومی وزارت صحت کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت نے اس موقع پر متاثرین کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات آسان فرمائے اور اپنے کرم سے انہیں جلد معمول کی زندگی عطا کرے۔
