• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کا یوم دفاع و شہداء ہماری تاریخ کا ایک حوصلہ افزا باب ہے، ہمیں حکمت ، استقامت اور اتحاد کے ساتھ متحد ہوکر جدید خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا، صدر آصف علی زرداری کا یوم دفاع و شہداء پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 6, 2025
in پاکستان
0
پاکستان کا یوم دفاع و شہداء ہماری تاریخ کا ایک حوصلہ افزا باب ہے، ہمیں حکمت ، استقامت اور اتحاد کے ساتھ متحد ہوکر جدید خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا، صدر آصف علی زرداری کا یوم دفاع و شہداء پر پیغام
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا یوم دفاع و شہداء ہماری تاریخ کا ایک حوصلہ افزاء باب ہے، اس دن ہم ایک قابل فخر قوم کے طور پر اپنی بہادر مسلح افواج اور ثابت قدم عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ 1965ء کی قربانیوں کا جذبہ ایک لازوال روشنی بن چکا ہے جو ہماری آئندہ نسلوں کو ہر آزمائش اور چیلنج کے دوران رہنمائی فراہم کرتا ہے، اس سال 6 ستمبر معرکہ حق کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے ، جیسے 1965ء میں ہماری بہادر افواج نے بے مثال حوصلہ اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا، اسی طرح مئی 2025ء میں بھارت کے خلاف آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران ہمارے بہادر سپوتوں نے ایک بار پھر بے مثال جرات اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا، ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی صلاحیتیں اور زمینی، فضائی اور سمندری سطح پر جنگ کی تیاریاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، کیونکہ اس کی بنیاد عوام کے ازلی جذبے اور مسلح افواج کی غیر متزلزل عزم پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور سپریم کمانڈر میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل اپ گریڈ کرنے اور جدید بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں، اس دور میں جہاں ہائبرڈ اور پانچویں نسل کی جنگیں، غلط معلومات، پروپیگنڈا اور نفسیاتی آپریشنز کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یہ ضروری ہے کہ ہم نہ صرف اپنی فوجی طاقت کو بڑھائیں بلکہ اپنے معلوماتی اور ابلاغی نظام کو بھی مستحکم کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ریاست کے ستون اور عوام خاص طور پر ہماری نوجوان نسل کو ان جدید خطرات کا مقابلہ حکمت، استقامت اور اتحاد کے ساتھ کرنے کے لیے چوکنا اور متحد رہنا ہوگا۔ صدر مملکت نے کہا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازعہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے، اس کا منصفانہ حل، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہو، خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔مزید برآں فلسطین کے دلخراش سانحے نے ہمیں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کرنے پر مجبور کیا ہے، دنیا کو فلسطین کی آزاد ریاست کے قیام کے لیے مضبوط موقف اختیار کرنا چاہیے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، کیونکہ یہ ہی مشرق وسطی میں دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ آئیے!آخر میں اس یوم دفاع و شہداء پر یہ عہد کریں کہ ہم ثابت قدم، باہمت اور متحد رہیں گے تاکہ شہداء کی قربانیوں کو توقیر ملے ، ہمارا دفاع ناقابل تسخیر رہے اور ہماری آئندہ نسلوں کو ایک مضبوط، خوشحال اور پرامن پاکستان ورثے میں ملے، شہداء کے خاندان ہماری عزت ہیں اور غازیوں کی قربانیاں ہماری مقدس امانت ہیں، ستمبر کا جذبہ ہمیشہ ہماری مسلح افواج کی بے خوفی اور ہماری قوم کی استقامت میں جھلکے گا، کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا۔ پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

Previous Post

سیرت طیبہﷺ ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا جشن ولادت رسولﷺ پر پیغام

Next Post

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب حکومت کی ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد اور ریسکیو سرگرمیوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ مریم اورنگزیب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب حکومت کی ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد اور ریسکیو سرگرمیوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ مریم اورنگزیب

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پرپنجاب حکومت کی ٹیمیں سیلاب زدگان کی مدد اور ریسکیو سرگرمیوں میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ مریم اورنگزیب

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper