• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

سیرت طیبہﷺ ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا جشن ولادت رسولﷺ پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 6, 2025
in پاکستان
0
سیرت طیبہﷺ ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا جشن ولادت رسولﷺ پر پیغام
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 12 ربیع الاول جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمین مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں، رواں سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال رحمت اللعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500 ویں یوم ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، اس امر کی گواہ ہیں کہ ہم بحیثیت قوم اپنے محبوب نبی ﷺ کی تعلیمات کو اپنے دستور، قانون اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ ایک کامل اور ہمہ جہت اسوہ ہے، حکومت و سیاست ہو، عدل و انصاف، معیشت اور تجارت یا معاشرتی اقدار، سیرت طیبہ ہمارے لیے ہر دور میں رہنمائی کا سرچشمہ ہے، قرآن ہمیں واضح الفاظ میں بتاتا ہے کہ “تمہارے لیے اللہ کے رسولﷺ میں بہترین نمونہ ہے، ہر اس شخص کے لیے جو اللہ اور یوم آخرت کی امید رکھتا ہے۔”وزیر اعظم نے کہا کہ آج جب دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، جدید ٹیکنالوجی سے روابط میں تیزی اور فاصلے سمٹ گئے ہیں، ایسے میں ہمیں اپنی نئی نسل کو خیر، علم اور امن کی طرف راغب کرنے کیلئے انہیں حیات طیبہ ﷺ سے روشناس کرانا ہوگا، نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمیں یہ تعلیم دیتی ہے کہ زبان اور کلمہ خیر و بھلائی کے لیے استعمال ہو، اس لئے ہمیں نسل نو کو جدت کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے لازوال اصول جو نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ نے امت کیلئے وضح کئے، پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ان کے محبت، بھائی چارے اور امن کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کی ترغیب دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پاکستان کو سیرت طیبہ کی عملی تعبیر بنانا ہے، تعصب، فرقہ واریت، انتہاپسندی اور نفرت کی ہر شکل کو رد کرنا ہے اور بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل ،خواہ وہ معاشی ہوں یا سماجی، ان کا پائیدار حل اسی وقت ممکن ہے جب ہم نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنے قومی کردار کا حصہ بنائیں۔وزیر اعظم نے سب کو دعوت دی کہ آج کے دن اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم سب پاکستان کو سیرت النبی ﷺ کے سنہری اصولوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہماری پالیسیوں کا مقصد مساوات، غربت کا خاتمہ اور علم و تحقیق کا فروغ ہے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بن سکے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، اتحاد و یگانگت عطا فرمائے اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی محبت و اطاعت میں زندگی گزارنے کی توفیق دے۔

Previous Post

پہلا پنجاب ٹرانسپورٹ ایکسپو 2025 لاہور میں شاندار انداز میں منعقد

Next Post

پاکستان کا یوم دفاع و شہداء ہماری تاریخ کا ایک حوصلہ افزا باب ہے، ہمیں حکمت ، استقامت اور اتحاد کے ساتھ متحد ہوکر جدید خطرات کا مقابلہ کرنا ہوگا، صدر آصف علی زرداری کا یوم دفاع و شہداء پر پیغام

Mian Tariq Javeed

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper