لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ”کلینک آن بوٹس“ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں ”کشتیوں پرہسپتال“کی سہولیات فراہم کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثر ین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف فلڈ ریلیف کیمپوں
میں متاثرین بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کے لئے پرعزم ہیں۔ تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہیں۔ سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بحال کے مربوط پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں دی جارہی ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حاملہ خواتین کے چیک اپ کے لئے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہیں۔ خواتین کے لئے ملٹی وٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان ہر فلڈ کیمپ میں دستیاب ہے۔ حاملہ خواتین کو بروقت مریم
نواز ہیلتھ کلینک یا ہسپتالوں میں پہنچانے کے لئے ہمہ وقت رورل ایمبولینس سروس بھی میسر کی گئی ہے۔ بچوں کے علاج کے لئے روزانہ ہر کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز وزٹ کررہے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں نومولود بچوں کی روٹین ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں کیڑوں کے کاٹنے، سکن انفیکشن، پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور ملیریا کے علاج کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلڈریلیف کیمپوں میں او آر ایس، اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ضروری ادویات کی کافی مقدار پہنچا دی گئی ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی سکریننگ اور ازالے کے لئے ضروری علاج کی سہولت دی گئی۔
