• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

آصفہ بھٹو زرداری کا شہید بے نظیر آباد کا دورہ ، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزکرنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 3, 2025
in پاکستان
0
آصفہ بھٹو زرداری کا شہید بے نظیر آباد کا دورہ ، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیزکرنے کی ہدایت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نواب شاہ(نمائندہ خصوصی ):خاتون اول و رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فاضل پیچوہو کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع شہید بے نظیر آباد کا دورہ کیا ،انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ریلیف کے کاموں کو تیز کرنے اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اجتماعی طور پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع شہید بینظیرآباد میں سیلابی ریلے کے آنے کی صورت میں پیدا ہونے والے عوام کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے انتظامیہ کو طلب کر لیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو کمشنر، ڈی سی، ایس ایس پی سمیت محکمہ آبپاشی، ریسکیو 1122 اور صحت کے اداروں کے منتظمین کی جانب سے بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا کہ سپر فلڈ کی صورت میں ضلع کی نو یونین کونسلوں کے 95 گائوں میں رہنے والے 80 ہزار کے لگ بھگ افراد کے سیلاب سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، سپر فلڈ کی صورت میں ضلع میں 64 ہزار جانور سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں جن کے انخلا کا عمل جاری ہے۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ دی گئی کہ ضلع میں سیلاب سے قاضی احمد اور سکرنڈ کے علاقے تھٹ، سعید کانڈو، پھلیل، کھڑ، گہرام مری، بہاول شاہ، محراب پور، ماڑی اور موریا لاکھو متاثر ہو سکتے ہیں، قاضی احمد اور سکرنڈ میں 59 ریلیف کیمپ فعال کر دیئے گئے ہیں جبکہ 11 میڈیکل کیمپس بھی متاثرہ علاقوں میں کام کررہے ہیں۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ امدادی کاموں کے لئے لائف جیکٹس، کشتیاں، فائر بریگیڈ، ایمبولینس، ڈی واٹرنگ پمپس اور وینٹی لیٹر کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پولیس اور انتظامی اداروں سمیت امدادی کاموں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ضلع شہید بینظیر آباد کے عوام کو میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گی، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر یہ وقت ایک قوم بن کر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے مختصر عرصے میں ہم تیسرے بڑے سیلاب کا سامنا کرنے جا رہے ہیں، امید کرتی ہوں کہ موجودہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ ماضی کے تجربات سے سیکھ کر مزید بہتر اقدامات کرے گی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ تیز کیا جائے، بروقت مدد کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے گریز نہ کیا جائے ۔

پچھلی پوسٹ

اگلے 72گھنٹوں میں تینوں بھارتی ڈیم فل ہوں گے ،راوی میں پہلے جیسی سیلابی صورتحال پیدا نہیں ہوگی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کی پریس کانفرنس

اگلی پوسٹ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper