راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیےیہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائیبیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بتایا کہ سیلاب کے باعث جلسوں کی تیاریوں میں کچھ تاخیر ہے لیکن تیاریاں جاری ہیں بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ بھائیوں پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے پارٹی قائدین کو اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایت دی ہے
