کوئٹہ ( کرائم رپورٹر) سریاب روڈ پر شاہوانی سٹیڈیم کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق شاہوانی سٹیڈیم دھماکا بظاہر خودکش حملہ لگتا ہے، دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت بلوچستان نے شاہوانی سٹیڈیم میں دھماکے کی تحقیقات کا حکم دے دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
نے شاہوانی سٹیڈیم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دھماکہ انسانیت دشمنوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کے قریب سٹیڈیم کے باہر دھماکے کی مذمت کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد اور آلہ کار معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کی حمایت سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائیں گے۔کوئٹہ خودکش دھماکے میں 11 افراد شہید 29 سے زائد زخمی، ترجمان سی ٹی ڈیبی این پی جلسہ دھماکہ دھماکے کے 29 زخمی سول ہسپتال شعبہ *حادثات و ٹراما سینٹر لاے
گٸے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران اور ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر ہادی کاکڑ کی نگرانی میں شعبہ حادثات میں زخمیوں کو ابتداٸی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیابی این پی جلسہ دھماکہ دھماکے کے زخمی افراد کے نام1.نادر2.محمد صادق3.سراج احمد4.نصیب اللہ5.بشیر6.علی اکبر7.محمد اسحاق8.احمد نواز9.شاہ فیصل10.فرحا11.محمدمراد12.عرفان13.روت پرویز14.وقار15.مدد خان16.شبیر احمد17.نور احمد18.فاروق19.اعجاز20.میر باز خان21.موسی22.عبدالطیف23.کاشف24.بسم اللہ25.بصیر26.نواب27.کلیم اللہ28.رسول بخش29.ضامرانبی این پی جلسہ دھماکہ میں شہدا۶ کے نام1.اسحاق2.نجیب اللہ3.شان4.حنیف۔ودیگر شامل ہیں 5.مدد خان

