لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر
منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
