• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں اورسیلاب سے بچائو کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، خواجہ محمدآصف

سیاستدانوں کو قومی مفاد کیلئے کم سے کم نکات پر اتفاق کرنا ہوگا، موجودہ آفت قومی ہے اس پرقومی ردعمل آنا چاہئے،وزیردفاع کاقومی اسمبلی میں اظہار خیال

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 1, 2025
in پاکستان
0
موسمیاتی تبدیلیوں اورسیلاب سے بچائو کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، خواجہ محمدآصف
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اورسیلاب سے بچائو کیلئے ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، قومی ایشوز پراختلاف نہیں ہونا چاہئے،سیاستدانوں کوقومی مفاد کیلئے کم سے کم نکات پراتفاق کرنا ہوگا، موجودہ آفت قومی ہے اوراس پرقومی ردعمل آناچاہئے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال ہربحث میں حصہ لیتے ہوئے خواجہ محمدآصف نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیاں انسانی اعمال کانتیجہ ہے،پاکستان میں بارشوں اورسیلاب سے نقصانات اورتباہی انسانی ہاتھوں کے نتیجہ میں ہوئی ہے، آبی گزرگاہوں پرہوٹلز اورمکانات بنائے گئے ہیں، آبی گزرگاہوں اوردریائی راستوں پرقبضے کئے گئے ہیں اوروہاں پر ہائوسنگ کالونیاں بنائی گئی ہے، جب اپنا حصہ وصول کرنے کیلئے اس طرح کی سکیمیں بنائی جاتی ہیں توفطرت کا ردعمل آتاہے، خیبرپختونخوا میں کلائوڈ برسٹ اورسیلاب سے بھی اس لئے نقصان ہواہے کیونکہ وہاں بھی آبی گزرگاہوں کا راستہ روکا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے اعمال کودرست کرنا ہوگا،گزشتہ سیلاب سے لیکراب تک ہم نے کونسی تجاوزات ختم کی ہے بلکہ اس کی بجائے نئے ہوٹلز بن گئے ہیں، میرے ضلع میں دودریا وں اوربرساتی نالوں نے تباہی مچادی ہے، میں نے اپنے پورے حلقہ کا دورہ کیاہے، لوگوں نے نالوں اوردریائوں کی زمینیں فروخت کی ہیں، زیڈ کے بی نامی کمپنی نے پوراشہرتباہ کر دیا ہے، فروری 2022ء میں ڈپٹی کمشنرنے چیف سیکرٹری پنجاب کومکتوب بھی لکھا اوراس کاجواب بھی آیا مگرحالیہ سیلاب سے سارا پردہ فاش ہواہے ، اب تھوڑی سی بجری ڈال کراس پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کی پولیٹکل ایلیٹ کا یہ حال ہے توعوام سے ہم کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔عوام سیاستدانوں کورول ماڈل بناتے ہیں،اگرہم یہی کام کریں گے توعوام بھی یہی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی ادوارمیں اتفاق رائے کی طاقت اوراختیارات ہوتے ہیں،سیاستدانوں کی دکانداری اختلافات پرچلتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جوحالات ہیں اس میں ہم پانی کی بوندبوندکیلئے ترسیں گے، ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے، یہ قومی ایشو ہے اوراس پراختلاف نہیں ہونا چاہئے۔سیاستدانوں کوقومی مفاد کیلئے کم سے کم نکات پراتفاق کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کسی ڈیم یا نہربننے پرسڑکیں بندنہیں کرنا چاہئے، ستلج کاپانی سندھ اوروہاں سے بحیرہ عرب میں گرے گا، تین دریائوں میں اب موسمی پانی آرہاہے، اس کوذخیرہ کرنے کیلئے اقدامات ضروری ہے، سیاستدانوں کے اختلاف ہوتے ہیں لیکن اس کی نوعیت سیاسی ہے، موجودہ آفت قومی ہے اور اس پرقومی ردعمل دینا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں پانی اترگیاہے تاہم نارووال اور سیالکوٹ میں چھ چھ دن پانی کھڑا رہا جس کی بنیادی وجہ تجاوزات ہے۔انہوں نے کہاکہ مہمندڈیم کی تجویز ہمارے دورمیں آئی تھی، ہمیں چھوٹے ڈیموں کی تعمیرپرتوجہ دینا ہوگی۔وزیردفاع نے کہاکہ ملک میں بلدیاتی ادارے بے دست وپا ہے، پنجاب میں بلدیاتی ادارے نہیں ہے، اختیارات کی منتقلی صوبائی دارالحکومتوں تک ہوئی ہے، اس کواضلاع، تحصیل اورگائوں کی سطح تک منتقل کرنا ہوگا، ہم بلدیاتی اداروں کوسیاستدانوں کوبااختیاربنانے کیلئے ایک ٹول سمجھتے ہیں، ہمیں ایک فعال اورمتحرک بلدیاتی نظام کوترقی دیناہوگی۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ملاقات ، دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار

Next Post

وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکل جماعتی حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper