اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاک فضائیہ (PAF) نے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) کے تعاون سے ایک Bombardier Global 6000 طیارے کو اسٹینڈ آف جیمنگ (SOJ) پلیٹ فارم میں کامیابی کیساتھ تبدیل کرنے کا شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے-، اس پلیٹ فارم کو HAVASOJ کا نام دیا گیا ہے-یہ اپ گریڈ شدہ بمبارڈیر گلوبل 6000 جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر (EW) سسٹمز سے لیس ہے جو 500 کلومیٹر سے زیادہ کی حدود تک دشمن کے راڈار اور مواصلاتی نظام میں خلل ڈال سکتا ہے- اس پلیٹ فارم کو ایسے مشنز کے لیئے استعمال کیا جائے گا جن میں ریڈار اور کمیونیکیشن جیمنگ، اور الیکٹرانک انٹیلی جنس (ELINT) وغیرہ شامل ہوں-1- اسٹینڈ آف جیمنگ: بنیادی کام دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو دور سے روکنا ہے، جس سے دوست افواج کو مقابلہ شدہ فضائی حدود میں زیادہ محفوظ طریقے سے کام کرنے کی اجازت ملتی ہے- دوسرے لفظوں میں یہ نظام اسقدر جدید اور نفیس ہے جو دشمن اور دوست طیاروں کی پہچان بھی رکھتا ہے-2- ریڈار اور کمیونیکیشن جمنگ: یہ نظام دشمن کے ریڈار اور
مواصلاتی نظام میں مداخلت کرنے کے لیے AESA پر مبنی ڈیجیٹل ریڈیو فریکوئنسی میموری (DRFM) جیمرز اور وائڈ بینڈ الیکٹرانک انٹیلی جنس (ELINT) سینسر کا استعمال کرے گا-3- الیکٹرانک انٹیلی جنس (ELINT): یہ طیارہ دشمن کے ریڈار اور مواصلاتی نظام پر انٹیلی جنس جمع کرے گا، حالات سے متعلق آگاہی اور ہدف کو نشانہ بنانے کے لیئے قیمتی معلومات فراہم کرے گا-4- SEAD/DEAD سپورٹ: SOJ پلیٹ فارم دشمن کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں خلل ڈال کر (SEAD) اور دشمن کے فضائی دفاع کی تباہی (DEAD) کے مشن کو سپورٹ کرے گا-5- ریڈار سپوفنگ (دھوکہ بازی): یہ نظام دشمن کے ریڈاروں کو دھوکہ دینے کے قابل ہو گا، ممکنہ طور پر یہ دشمن افواج کے طیاروں کے مقام اور ارادوں کے بارے میں گمراہ کر سکتا ہے- شراکت داری اور ترقی: یہ منصوبہ پاک فضائیہ (PAF) اور ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز (TAI) کے درمیان تعاون ہے، جس میں اسیلسن بھی EW سویٹ کی ترقی میں شامل ہے- یہ تعاون ترکی اور TAI کے درمیان پہلے بھی اسی طرح کے منصوبے یعنی بمبارڈیر گلوبل 6000 پر مبنی اسٹینڈ آف جیمر تیار کر رہا ہے- آپریشنل حیثیت: اپ گریڈ شدہ بمبارڈیر گلوبل 6000 مبینہ طور پر پاک فضایہ کی آپریشنل سروس میں داخل ہو چکا ہے طیارے کا مقصد PAF کی سٹریٹجک منصوبہ بندی کو بڑھانا اور الیکٹرانک جنگی کارروائیوں کے لیے کلیدی اثاثہ فراہم کرنا ہے-

