قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر میں یاسمین کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی بظاہر ٹک ٹاک خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہاعرب میڈیا نے رپورٹ
کیاہے کہ مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو یاسمین نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور انہی شکایتوں کی صورت پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا تھا پولیس تفتیش کے دوران یاسمین نامی ٹک ٹاکر کی اصل شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ٹک ٹاکر نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے پیسے
کمانے اشتہارات کے حصول اور ویوز بڑھانے کیلئے عورت کے بھیس میں ویڈیوز اپ لوڈ کی تھیںپولیس نے عبد الرحمان کے خلاف ظاہری شخصیت کی تبدیلی عوامی اخلاقیات کے خلاف مواد شائع کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کے فون اور آن لائن اکاؤنٹس ضبط کرلیے۔ تاہم عبد الرحمان کو 4 روز بعد 5 ہزار مصری پاؤنڈ کی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے عبد الرحمان کے پڑوسیوں نے بتایا کہ عبدالرحمان کی والدہ شوہر سے علیحدگی کے بعد گاؤں میں مقیم ہں اور خود محنت مزدوری کرکے بچوں کو
پڑھا لکھا رہی ہیں عبد الرحمان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ برائے سیاحت اور ہوٹل میں زیر تعلیم ہےعبدالرحمان کے پڑوسی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسے ہمیشہ ایک عام نوجوان کے طور پر دیکھا کبھی کوئی مشتبہ چیز نہیں دیکھی نہ ہی کبھی اس پر شک ہوا
