سیالکوٹ۔ (نمائندہ خصوصی):سیالکوٹ پولیس نےپٹرول پمپ پر نوجوان کو آگ لگانے والا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ میں ملزمان انتظار علی اور تیمور نے معمولی رنجش پر دوست قاسم کو
پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیےتھانہ ستراہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم انتظار علی کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ملزم تیمور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ملزمان کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، سیالکوٹ پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔
