• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز انڈیا

بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو بدنام اور اقلیتوں کودبانے کی کوشش کررہا ہے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 20, 2025
in انڈیا
0
بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان کو بدنام اور اقلیتوں کودبانے کی کوشش کررہا ہے
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:(نمائندہ خصوصی)بھارت اپنے سیاسی مقاصد کے لیے پاکستان پرجھوٹے الزامات لگاکراسے بدنام کررہاہے، مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت اقلیتوں کودبانے کی کوشش کررہا ہے اورجیسے بزرگ مسلمان رہنمائوں کو سازشی مقدمات میں پھنساکر ان کی ساکھ خراب کررہاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیاسی تحزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور ہر جرم اور ناخوشگوار واقعے کو پاکستان سے جوڑ کر اپنی داخلی کمزوریوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہاہے۔ اسی سلسلے میں 5جولائی 2025کو ریاست اتر پردیش کے ضلع بالرام پور سے جلال الدین المعروف چھنگڑبابا کو بھی جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ بھارت کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS)اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں نے الزام لگایا ہے کہ اس کے نیٹ ورک سے نیپال سے غیر قانونی حوالہ بازی کے ذریعے 300 کروڑ روپے سے زائد رقم بھارت منتقل کی گئی جو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، سعودی عرب کے اسلامی ڈیولپمنٹ بینک، مسلم ورلڈ لیگ اور دیگر بین الاقوامی اسلامی اداروں کے ساتھ منسوب کی جاتی ہے۔ چھنگڑ بابا پر الزام ہے کہ وہ کوڈڈ زبان استعمال کر کے ہندو خواتین کو نوکریوں، بیرون ملک تعلیم اور شادیوں کے جھانسے دیکر مذہب کی جبری تبدیلیوں کا منصوبہ بناتا تھا اور یہ پورا نیٹ ورک پاکستان نواز غدار اور غیر ملکی فنڈنگ کا حصہ تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ الزام تراشی بھارت کی ایک وسیع سازش کا حصہ ہے جس کے تحت پاکستان کو بدنام کرنے اور ملک کے اندرمذہبی اقلیتوں کو دبانے کے لیے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جاتے ہیں۔ بھارت نے نیپال کی حکومت پر دبائو ڈالا ہے کہ وہ نیپالی مساجد اور مدارس کی سختی سے تفتیش کرے کیونکہ بقول بھارت کے دہشتگرد یا پاکستان سے وابستہ افراد مذہبی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں ایک علاقائی پولیسنگ مہم کے مترادف ہے تاکہ مذہبی سرگرمیوں کو بغاوت یا دہشتگردی کے زمرے میں لایا جائے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور کارکنوں نے متعدد بار بھارت کی جانب سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو جانبدارانہ اور تعصب پر مبنی قرار دیا ہے۔ بھارت میں مذہب کی جبری تبدیلی کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیے لیکن ہندو مذہب اختیارکرنے کے معاملات کو اکثرجابرانہ ہونے کے باوجود بغیر کسی قانونی کارروائی کے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ بھارت کی حکومتی اور سماجی قوتیں ہندو اکثریت کے تحفظ کو مقدم رکھتی ہیں اور اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کو چھین لیتی ہیں۔چھنگڑ بابا کے خلاف کیس کوبھی اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے جہاں بغیرکسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ اس کیس میں بزرگ مسلمان رہنما کو ان کے مذہبی و سماجی اثر و رسوخ کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درحقیقت اس کا مقصد اقلیتوں کی آواز دبانا اور مذہبی ہم آہنگی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔مساجد اور کلیساپر جھوٹے الزامات عائد کرنا اور ان کی عزت کو پامال کرنا بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت ہر ناپسندیدہ واقعے اور اقلیتوں کی مزاحمت کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جاتا ہے۔ بھارتی ادارے مل کر اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے خلاف سرکاری سطح پر نفرت انگیز مہم چلاتے ہیں جس سے نہ صرف مذہبی آزادی مجروح ہو رہی ہے بلکہ علاقائی امن اور ہم آہنگی بھی خطرے میں پڑ رہی ہے۔چھنگڑ بابا کا کیس بھارت کی اس وسیع پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جس میں اقلیتوں کو مذہب کی جبری تبدیلی میں ملوث قراردیکر چپ کرایا جاتا ہے، حقیقی مذہبی آزادی کو جرم قرار دیا جاتا ہے اور پاکستان سے جھوٹے اور بے بنیاد تعلقات کے الزامات لگا کران مذموم کارروائیوں کو جائز ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف بھارت میں مذہبی آزادی کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ خطے میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے ذریعے سیاسی کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے جو علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پچھلی پوسٹ

چوآ سیدن شاہ قصبہ دوالمیال میں نئی نویلی دلہن کو دوست کے ساتھ ہمبستری کرنے پر مجبور کرنے والا درندہ صفت شوہر اور دوست بھی گرفتار

اگلی پوسٹ

بھارتی فوج میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات، اعلیٰ افسروں کواستثنیٰ حاصل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارتی فوج میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات، اعلیٰ افسروں کواستثنیٰ حاصل

بھارتی فوج میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات، اعلیٰ افسروں کواستثنیٰ حاصل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper