• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کے جوابی حملے نے نا صرف اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے جارح انڈیا کو بلکہ پوری دنیا کو اچھی طرح معلوم ہوگیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے :رضوان سعید

پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے اس کو ہم چھوڑ نہیں سکتے اس لئے ہمیں اسی طرح پاکستان کےلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیئے جس طرح یہودی دو فی صد ہوتے ہوئے اپنے ملک کے ہر شعبے کےلئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی ڈراموں کو عشق و محبت کے بجائے قومی اتحاد اور مثبت سوچ پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ان ڈراموں سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔ سیکرامنٹو میں پاکستان کے یوم آزادی اور جشن بنیان مرصوص کی ایک تقریب سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 19, 2025
in پاکستان
0
بھارتی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کے جوابی حملے نے نا صرف  اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے جارح انڈیا کو بلکہ پوری دنیا کو اچھی طرح معلوم ہوگیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے :رضوان سعید
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیکرامنٹو ( نمائندہ خصوصی ) بھارتی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کے جوابی حملے نے نا صرف اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے جارح انڈیا کو بلکہ پوری دنیا کو اچھی طرح معلوم ہوگیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کےلئے بنا ہے اور یہ قائم رہے گا۔ یہ بات امریکہ میں پاکستانی سفیر عزت مآب رضوان سعید نے سیکرامنٹو میں پاکستان کے یوم آزادی اور جشن بنیان مرصوص کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔جس کا انعقاد سیکرامنٹو کے ممتاز سیاسی اور سماجی رہنما انجیئر مقصود علی نے اپنی رہائش گاہ پر کیا تھا۔پاکستانی سفیر ملکی معیشت کے فیلڈ مارشل نے وژن سے امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو آگاہ کرنے کے مشن پر تین شہروں ہیوسٹن، ڈیلس اور سیکرامنٹو کے دورے پر تھے۔اس تقریب جشن فتح میں سیکرمنٹو کے شہروں روزویل، فالسم، ایلک گروو، ناٹومس کے نمائندہ افراد کے علاوہ لاس ایجلس اور اورنج کاؤنٹی کی معروف شخصیات عارف منصوری اور عبید خواجہ، محمود سیفی اور قائمقام قونصلر مبشر خان، نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سفیر رضوان نے جشن فتح کی مناسبت سے بنیان مرصوص کیک بھی کاٹا۔میزبان انجیئر مقصود علی نے سیکرامنٹو کمیونیٹی کی طرف سے سفیر محترم کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان اور شناخت ہے اس کو ہم چھوڑ نہیں سکتے اس لئے ہمیں اسی طرح پاکستان کےلئے متحد ہو کر کام کرنا چاہیئے جس طرح یہودی دو فی صد ہوتے ہوئے اپنے ملک کے ہر شعبے کےلئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی ڈراموں کو عشق و محبت کے بجائے قومی اتحاد اور مثبت سوچ پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ان ڈراموں سے نوجوان بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں۔ اس موقع پر ان کی بیٹی فاطمہ علی نے بھی بھی نوجوانوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔ سفیر رضوان سعید نے مزید کہا کہ بھارت کی جارحیت کے خلاف ہماری فتح سے دنیا کی نظر میں ہمارا وقار بلند ہوا ہے۔ بھارت نے ایک جھوٹ پر مبنی خود ساز واقعے کو بہانہ بنا کر ۶ اور ۷ مئی کی درمیانی شب کو شہری آبادی پر ۷۵ اور سو طیاروں کی پرواز کی تو ہم نے اس کا بھر پور جواب دیا اور صرف ان چھ طیاروں کو مار گرایا جنہوں نے ہم پر حملہ کی کوشش کی اور ان ۱۴ طیاروں کو چھوڑ دیا جو حملہ کرنے کےلئے اڑنے والے تھے انڈیا نے ۹ اور ۱۰ مئی کی درمیانی رات کو ہمیں کمزور سمجھ کر ہمارے اڈوں اور شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا تو ہم نے اعلان کرکے بنیان مرصوص آپریشن کیا اور انڈیا کے ۲۶ اڈوں کو نشانہ بنیایا تووہ گھٹنے ٹیکنےُپر مجبور ہوا اور واشنگں سے سیز فائر کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا مجھے بلایا گیا کہ انڈیا بھی کسی حد تک تیار ہے تو دونوں ملکوں میں سیز فائر کرانے میں امریکہ کردار ادا کرسکتا ہے۔اگرچہ ہمارا پلڑا بھاری تھا اس کے باوجود ہم تیار ہوئے اور اس سیز فائر کااعلان صدر ٹرمپ نے ایک ٹؤئٹر کے ذریعے خود کیا۔ اب انڈیا اگر ۲۰ بار انکار کرتا ہے کہ ہم نے سیز فائر کےلئے نہیں کہا تو صدر ٹمپ ۴۰ بار کہ چکے ہیں کہ ہم نے آپ کی رضامندی سے سیز فائر کرایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ جب بھی پاکستان کی معیشت ٹھیک ہونا شروع ہوتی ہے تو ہمارے ہمسائے انڈیا سے ہمارے خلاف کوئی حرکت سرزد ہو جاتی ہے جس جواب دینا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام عالم کو اب ہماری اہمیت اور اس کی اہم جغرافیائی حساسیت کا پہلے سے بھی زیادہ احساس ہوگیا ہے۔ہمارا قومی وقار بحال ہوا ہے امریکہ سے تعلقات ہمارے بہترین مفاد میں ہیں۔ یہ بہترین موقع ہے کہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے ہمارے بہتر مستقبل کےلیے یہی واحد راستہ ہے۔تاریخ نے اس فتح کی صورت میں ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ان تعلقات کو بہتر سے بہتر بنادوں پر استوار کرلیں اور اس کے ساتھ تجارت کے معاہدے کریں۔ ہم ۲۵ کروڑ آبادی کا ملک ہیں یہ آبادی مستقبل میں امریکی آبادی سے بھی بڑھ جائے گی تو دنیا کی چوتھی اور پانچویں آبادی کے ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ پاکستان دنیا کے حساس ترین حصے میں واقع ہے اس کی اس اہمیت کی وجہ سے دنیا کی کوئی طاقت اسے ختم نہیں کرسکتی۔ بھارت کا ارادہ اکھنڈ بھارت کا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے لیکن یہ اس کی خام خیالی ہے۔ بھارت نام کا کوئی ملک کبھی دنیا میں کبھی موجود نہیں تھا ہندوستان میں تو ۵۶۲ ریاستیں اور راجواڑے تھے اس لئے جس چیز کی کوئی بنیاد ہی نہ ہو اس کا خواب کیسے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جب تک ایک بھی پاکستانی اس دنیا میں موجود ہے وہ اپنے آخری قطرے تک اس کی حفاظت کرے گا۔انہوں نے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2025/08/WhatsApp-Video-2025-08-19-at-1.01.00-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

فیصل آباد : گلی محلوں میں خواتین کو تنگ کرنے والا اوباش ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا

اگلی پوسٹ

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper