اسلام آباد ( نیٹ نیوز)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیںانہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی
