اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے مون سون کے مزید 3 نئے سپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ بارشوں کی شدت پہلے سے 50 فیصد زیادہ ہوگی لاہور راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہےاسلام آباد میں چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بونیر باجوڑ بٹگرام سمیت متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں سے 313 جانوں کا
نقصان ہوا گلگت بلتستان میں فلیش فلڈز اور سیاحتی حادثات پیش آئےانہوں نے کہا کہ گلگت اور خیبرپختونخوا میں کئی آبادیوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا گمشدہ لوگوں کی تلاش کا عمل جاری ہے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان، خوراک فراہم کی جائے گی حکام کا کہنا ہے کہ 17 سے 22 اگست تک ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے لاہور اسلام آباد راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہےلیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں گرمی کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مون سون کا پھیلاؤ بڑھا ہے ستمبر کے پہلے دس دنوں تک مون سون کے سپیل باقی رہیں گے، شدت 50 فیصد زیادہ ہوگی وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نقصانات کے ازالے کیلئے سروے کیا جائے گا مواصلات کے نقصانات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا کل سے زیادہ جانی نقصان والے اضلاع میں ریلیف پیکجز پہنچائے جائیں
گےچیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے نقصانات موسمیاتی تبدیلی کا ایک حصہ ہیں من حیث القوم مل کر ان موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کریں گے مون سون کے بعد وزارت مواصلات اور ہاؤسنگ کے ساتھ مل کر انفراسٹرکچر کی بحالی کریں گے اگلے دو ہفتوں میں ہمارا فوکس شمالی پنجاب آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان ہوگاٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا مزید شدت متوقع ہے 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیںان کا کہنا تھا کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے افغانستان کے ننگرہار اور قندھارریجن سے ایک سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہےجنرل منیجر این ڈی ایم اے زہرا حسن نے بتایا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں شدید
بارشوں متوقع ہیں تربیلا ڈیم میں اس وقت 98 فیصد پانی بھر چکا ہے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہےانہوں نے کہا کہ کٹاریاں اور گوالمنڈی میں 15 فٹ تک پانی کی سطح بلند ہو چکی ہے کوہ سلیمان کے ساتھ علاقہ جات میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے آزاد جموں و کشمیر کے نیلم پونچھ اور باغ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں خیبر پختونخوا میں پشاور، چترال، دیر، چارسدہ میں سیلاب کے خطرات زیادہ ہیں
