• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

رضاکار خدمت گار بلاشبہ فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا انسانیت کے عالمی دن پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 18, 2025
in پاکستان
0
رضاکار خدمت گار بلاشبہ فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے ، وزیراعظم شہباز شریف کا انسانیت کے عالمی دن پر پیغام
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ رضاکار خدمت گار بلاشبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں اپنے نواحی علاقوں میں فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے۔انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کے شانہ بشانہ آج کے دن انسانیت، انسانی اقدار، اخلاقیات اور تہذیب و تمدن کے علمبرداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، انسانیت کا عالمی دن اس سال "عالمی جذبہ خیر سگالی اور مقامی کیمونٹی کی افادیت اور مضبوطی” کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے آج کا دن انسانیت کی خدمت اور حفاظت کے جذبہ کے لئے عزم نو اور تجدید عہد کا موقع ہے، ہم تہہ دل سے ان تمام رضاکاروں کے عزم وہمت، بہادری اور غیر متزلزل جذبہ کو سلام پیش کرتے ہیں جو مصیبت میں گھرے لوگوں کو امداد پہنچاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ رضاکار خدمت گار بلاشبہ حادثات، قدرتی آفات اور دیگر ایمرجنسی حالات میں اپنے نواحی علاقوں میں فوری امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، انسانیت کی خدمت کا یہ پرخلوص جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے اور ہم من الحیث القوم اس پر فخر کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ بھی کرتے ہیں کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو انسانیت پرور اور اپنی روشن معاشرتی اساس سے وابستہ تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور قابل فخر رویہ جو ہمارے معاشرے کا خاصا ہے ،وہ خواتین، بزرگ اور بچوں کی خصوصی حفاظت اور عزت و تکریم ہے، کسی بھی ناگہانی آفت اور حالات میں ان طبقات کو مدد اور تحفظ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، ہمارا معاشرہ بحیثیت مجموعی انسانیت کی خدمت کے لئے ہر دم تیار نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال موسمی حالات کی شدت نے ملک کے طول و عرض میں غیر معمولی صورتحال کو جنم دیا اور ہم نے وفاقی و صوبائی حکومتوں، حکومتی اداروں کے ساتھ عوام کو بھی امدادی کارروائیوں میں رضاکارانہ طور پر پیش پیش دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عوام دیگر ہنگامی صورتحال جس میں بھوک افلاس، بے روزگاری، جنگی حالات شامل ہیں، اس میں بھی ایک دوسروں کو اپنی استطاعت کے مطابق سہولت و امداد پہنچاتے ہیں، ہمارا ملک دنیا میں عطیات کرنے والے سر فہرست ممالک میں آتا ہے، اسی جذبہ و ایثار کی بدولت کوئی غریب بھوکا نہیں رہتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان تمام شہریوں کے حقوق کے تخفظ اور ان کے معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے پر عزم ہے اور ساتھ ساتھ رضا کار خدمت گاروں کی حفاظت اور حوصلہ افزائی بھی حکومت کے ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیئے اس دن کو بحیثیت قوم اس عزم سے منائیں کہ نہ صرف اپنے مقامی علاقے، شہر، ملک بلکہ حسب توفیق دنیا بھر میں انسانیت کی حفاظت اور انسانی اقدار کے فروغ کے لئے تعمیری اور موثر کردار ادا کرنا ہے۔

پچھلی پوسٹ

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے 14 رکنی وفد نے دانش امان کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سےملاقات

اگلی پوسٹ

​پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کو نجی کاری کے بعد پنشن اور میڈیکل کی مکمل یقین دہانی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
​پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کو نجی کاری کے بعد پنشن اور میڈیکل کی مکمل یقین دہانی

​پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کو نجی کاری کے بعد پنشن اور میڈیکل کی مکمل یقین دہانی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper