کوئٹہ۔ (نمائندہ خصوصی):صوبائی مشیر کھیل مینا مجید نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے ،بلوچستان کے ترقی امن اور خوشحالی اور استحکام کے لئے نوجوانوں کو اپنا کرداد ادا کرنا چاہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،صوبائی مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنی آزادی شایان شان طریقے سے
مناتی ہے بلوچستان کے چپے چپے پر عوام جشن آزادی پرجوش انداز میں منائیں گے ۔78 ویں یوم آزادی پر اہل بلوچستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج جس طرح صوبے میں عوام جشن آزادی منا رہے ہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا ہے، پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو ۔کوئٹہ شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ،جشن آزادی کے حوالے سے محکمہ کھیل سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔صوبے کے مختلف علاقوں میں 15 دن جشن آزادی کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے وہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی استحکام کے لیے کام کریں اور دشمن کے پروپیگنڈا کو ناکام بنا ئیں ۔

