لاہور( کورٹ رپورٹر)سابق صدر پاکستان عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت سیشن کورٹ نے عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا.این سی سی آئی اے نے تحریری رپورٹ لاہور کی سیشن
کورٹ میں جمع کرا دی این سی سی اے نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف باقاعدہ انکوئری شروع کر دی ۔ درخواست گزار شوائد لیکر تفتیشی کے سامنے پیش ہوا اور انکوائری جوائن کی۔ عارف علوی کی مذہب سے متعلق ویڈیر کو فتوے کے لیے علما بورڈ کو بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے غیر ملکی دورے کے دوران مذہب سے متعلق غیر مناسب الفاظ بولے تھے۔این سی سی اے سے رجوع کیا تو مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ
عدالت عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
