سرینگر( مانیٹرنگ ڈیسک)پلوامہ حملے اور مودی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت ہو گئی
مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنرستیہ پال کی پراسرار موت پر سخت سوالات اٹھائے جارہےہیںستیہ پال پلوامہ حملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے پر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ستیہ پال نےحالیہ ٹویٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے دھمکیوں کا انکشاف کیا تھا سابق گورنر ستیہ پال نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں لکھا تھا;”چاہے میں رہوں یا نہ رہوں، میں ہمیشہ سچ
بتاؤں گا۔ مجھ پر حکومت کی جانب سےبے انتہا دباؤ ہے۔”مقبوضہ کشمیر کی پالیسیوں پر خاموش رہنے کے لیے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں،موت سے قبل ستیہ پال نے راہول گاندھی سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ;پلوامہ واقعے کو مودی نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا۔پانچ ایئرکرافٹس کی ضرورت تھی انہیں نہیں دیئے گئے، ستیہ پال کے مطابق پلواما واقعہ کی شام کو ہی میں نے وزیراعظم کو بتا دیا تھا کہ یہ ہماری غلطی سے ہوا ہے،اگر ہم ایئرکرافٹ دے دیتے تو یہ واقعہ نہیں ہوتا، ستیہ پال نےکرن تھاپر کےانٹرویو میں بھی مودی کوسخت تنقیدکا نشانہ بنایا میں واضح کردوں کہ وزیراعظم مودی کو کرپشن
سے کوئی نفرت نہیں ہے، میری اس بات پر حکومت اگر مجھ سے ناراض ہوتی ہے تو ہو مگر جو حقیقت ہے وہ میں بیان کروں گا تاریخ گواہ ہے کہ مودی نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کیلئے تنقیدی آوازوں کو دبایا ہےمودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کرنے والے ستیہ پال کی پراسرار موت بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا شاخسانہ ہے
اس سے قبل بھی بھارتی ریاستی سرپرستی میں تنقیدی آوازوں کو بربریت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے
