• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دشمن کو اچھا جواب ملا، مزید سبق سکھایا جائے، حافظ نعیم الرحمن

حکومت بھارتی جارحیت کے معاملہ پر فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلائے،قوم متحد ہے،امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی جمعہ کو ملک گیر یوم عزم منائے گی،افواج پاکستان کو خراج تحسین،بدلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پریس کانفرنس

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
May 9, 2025
in پاکستان
0
دشمن کو اچھا جواب ملا، مزید سبق سکھایا جائے، حافظ نعیم الرحمن
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور( نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دشمن کو اچھا جواب دیا گیا تاہم یہ کافی نہیں، قوم بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ہونے والی شہادتوں کے ایسے بدلے کی منتظر ہے کہ دشمن کی نسلیں یاد رکھیں اور آرایس ایس کی جنونی حکومت کو دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔ جماعت اسلامی کے تحت کل (جمعہ کو) ملک گیر یوم عزم کے موقع پر پوری قوم جہاں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرے گی وہیں بھارت سے شہادتوں کا بدلہ لینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔پوری پاکستانی قوم متحد ہے، حکومت فوری طور پرکل جماعتی کانفرنس بلائے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت کا کہنا تھا کہ وزراء دفاعی تجزبہ نگار بننے کی بجائے سفارتی اور میڈیا کا محاذ سنبھالیں اور عالمی سطح پر بھارتی دہشت گردی کو آشکار کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے معاملات کی سنگینی کے باوجود غزہ کے مسئلہ کو اجاگر رکھنا دینی فرض سمجھتے ہیں۔ بھارت اور اسرائیل ایک ہیں، خطے میں اشتعال انگیزی کر کے غزہ سے عالمی توجہ ہٹانا بھی بھارت کے اہداف میں شامل تھا۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، امیر پنجاب وسطی جاوید قصوری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ساجد ناموس بھی پریس کانفرنس کے دواران موجود تھے۔ امیر جماعت نے بھارتی حملوں میں ہونے والی شہادتوں پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کو جواب دینا پاکستان کا استحقاق ہے اور قوم اس کی منتظر ہے، قوم اس کی بھی منتظر ہے کہ حکومتی پارٹی کے سربراہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی ہے سیاسی جماعتوں کے قائدین امریکہ کی اسرائیلی حمایت کی مذمت کرنے سے بھی کتراتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے ملٹری ٹرائل سے متعلق فیصلہ پرسوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ موجودہ حالات میں قوم میں تقسیم کے لیے کوئی بیان نہیں دینا چاہتے البتہ ایسے موقعوں پر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے بجائے اس کے کہ ان کے گردمزید گھیرا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے عوام کے زخموں پر فوری مرہم رکھے، کے پی میں قیام امن کی کاوشوں کو تیز کیا جائے، دونوں صوبوں کے عوام کے وسائل پر اختیار سے متعلق سوالات کاحل نکالا جائے، پانی کی تقسیم کے معاملہ کو خوش اسلوبی سے نمٹایا جائے۔ انہوں نے کہا موجودہ نادر موقع پر جب پوری قوم سیاسی اختلافات بھلا کر بھارتی جارحیت کے مقابلہ میں یک جان ہوگئی ہے، اولین ذمہ داری حکومت کی ہے کہ وہ اس اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بروقت اور مناسب اقدامات اٹھائے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت قوم کو آگاہ کرے کہ ملک کے دفاع کے لیے کیا حکمت عملی ہے اور بھارت کو کس طرح جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بچے بچے سمیت پوری دنیا کو میڈیا کے ذریعے یہ پیغام ملناچاہیے کہ گجرات کا قصاب اور مسلمانوں سمیت بھارت میں بسنے والی تمام اقلیتوں کی دشمن بی جے پی حکومت نے کس طرح جنگی جنون میں مبتلا ہوکر پہلے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کرایا اور بعد میں میڈیا کے ذریعے جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ غزہ پرقبضہ کے امریکی اور اسرائیلی ایجنڈا کو یورپی یونین کے چھ ممالک نے مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے 66 ہزار حاجیوں کی رقوم کی واپسی کے بعد حج کی ادائیگی کا مسئلہ پیدا ہونے پر حکومت سے اپیل کی کہ سعودی حکام سے بات کرکے اس معاملہ کا حل نکالا جائے اور لوگوں کی حج ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

Previous Post

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت

Next Post

وطن پر آنچ آئے تو ترجیحات بدل جاتی ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وطن پر آنچ آئے تو ترجیحات بدل جاتی ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

وطن پر آنچ آئے تو ترجیحات بدل جاتی ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper