کراچی (نمائندہ خصوصی) فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو روز اول سے ہم نے تسلیم نہیں کیا اور نا ہی کبھی کریں گے، اہلیان فلسطین پر اسرائیل اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے وحشیانہ ظلم تاریخ کا سیاہ باب ہے، اہلیان فلسطین کے عزم و ہمت کو یہ ظلم و بربیت توڑ نہیں سکتی، ان شاء اللہ فلسطین کے فتح اور اسرائیل کی بربادی کے دن قریب ہیں، اہل اسلام بالخصوص اہلیان پاکستان اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں، غزہ کے مسئلہ میں پاکستانی تاجروں کی ہڑتال قابل
تحسین ہے،پاکستانی تاجروں نے اسلامی غیرت و حمیت کا ثبوت دیا،مسئلہ فلسطین پر آخری دم تک ہم فلسطین کیساتھ کھڑے رہیں گے،فلسطین میں آزادی کاسورج طلوع ہوکررہے گا، فلسطین میں حقوق انسانی کی پامالیوں سے دنیاکے تمام آئین وقوانین کی دھجیاں اڑاکررکھدی گئیں،اسرئیل کے طول وعرض میں مسلمانوں کے منظم قتل عام نے ہلاکواورچنگیزخان کی ارواح کوشرمندہ کررکھاہے، ترجمان اہلسنت مولاناعمرمعاویہ کے مطابق اہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ نے اپنامشترکہ بیان میں کہاکہ امریکہ،اسرئیل،بھارت اورایران نے کوئی بھی دن ایساخالی نہیں جارہاکہ وہ مسلمانوں کیخلاف کوئی نہ کوئی سازش نہ کررہاہو،فلسطین کے طول وعرض میں مسلمانوں کے منظم قتل عام نے ہلاکواورچنگیزخان کی ارواح کوشرمندہ کررکھاہے،مقبوضہ فلسطین میں حقوق انسانی کی پامالیوں سے دنیاکے تمام آئین وقوانین کی دھجیاں اڑاکررکھدی گئیں
