• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان ایک سال کے لئے 1.20 ارب ڈالر کے تیل کی مؤخر ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وفد کی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد کی قیادت میں ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 3, 2025
in پاکستان
0
پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان ایک سال کے لئے 1.20 ارب ڈالر کے تیل کی مؤخر ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وفد کی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد کی قیادت میں ملاقات

APP65-030225 ISLAMABAD: February 03 - A delegation of Saudi Fund for Development (SFD) led by Mr. Sultan Bin Abdul Rehman Al Marshad, CEO of SFD call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif. APP/MAF/TZD/FHA

0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان ایک سال کے لئے 1.20 ارب ڈالر کے تیل کی مؤخر ادائیگی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو پٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنا کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا جبکہ مانسہرہ میں واٹر سپلائی سکیم کے لئے 41 ملین ڈالر کی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو یہاں آئل امپورٹ فنانسنگ کی سہولت اور مانسہرہ، خیبر پختونخوا میں گریویٹی فلو واٹر سپلائی سکیم معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز اور سی ای او ایس ایف ڈی سلطان بن عبدالرحمان المرشد نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے معاہدوں پر دستخط کئے۔وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی فنڈ برائے ترقی کے وفد نے فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد کی قیادت میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نےسعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کو مالی امداد فراہم

کرنے کے ساتھ ساتھ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کے بعد تعمیر نو کے لئے سعودی فنڈ برائے ترقی کی کوششوں کو سراہا۔سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سعودی وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں بشمول مہمند ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، گولن گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، مالاکنڈ ریجنل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور سعودی گرانٹس کے ذریعے فنڈ کئے گئے دیگر منصوبوں کے بارے پیشرفت سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے سعودی فنڈ برائے ترقی کی امداد کو سراہتے ہوئے گرین انرجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں فنڈ کے ساتھ اشتراک کے نئے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جن کے ذریعے پاکستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مشترکہ منصوبوں پر جلد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ سعودی عرب شاہی خاندان کی قیادت میں پاکستان کو ہر ممکن مدد اور مسلسل تعاون فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نے سی ای او اور وفد کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور شاہی خاندان کے تمام ارکان بالخصوص خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی برائے وزیراعظم طارق فاطمی،پاکستان میں سعودی سفیر

نواف بن سعید المالکی اور سعودی وفد کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم نے آئل امپورٹ فنانسنگ فیسلٹی پر دستخط کا خیرمقدم کیا جس کے مطابق پاکستان کو ایک سال کے لئے 1.20 ارب ڈالر کا تیل مؤخر ادائیگی پر ملے گا۔یہ منصوبہ فوری مالیاتی بوجھ کو کم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنا کر پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔سعودی فنڈ برائے ترقی مانسہرہ خیبر پختونخواہ میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی سکیم کے لئے 41 ملین ڈالر رعایتی قرضہ فراہم کرے گا اس سے مانسہرہ کے 150,000 مقامی لوگوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہو گی اور 2040ء تک 201,249 افراد کی پانی کی طلب کو پورا کیا جا سکے گا۔

پچھلی پوسٹ

عالمی برادری کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،وزیر منصوبہ بندی وترقیات

اگلی پوسٹ

مجوزہ وقف ترمیمی بل بھارت اورمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ ہے ، میر واعظ عمر فاروق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
مجوزہ وقف ترمیمی بل بھارت اورمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ ہے ، میر واعظ عمر فاروق

مجوزہ وقف ترمیمی بل بھارت اورمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی شناخت پر حملہ ہے ، میر واعظ عمر فاروق

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper