• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

بھارتی فورسزحق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں

فوجیوں نے رواں سال اب تک 54نوجوانوں کو شہید، 2,825کو گرفتارکرلیا: رپور ٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 12, 2024
in مقبوضہ کشمیر
0
بھارتی فورسزحق خودارادیت کے مطالبے کو دبانے کے لیے کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر:(نمائندہ خصوصی )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کالے قوانین کے تحت بے پناہ اختیارات رکھنے والی بھارتی فورسز اور پولیس بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو کھلے عام نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حقیقی مطالبے کے لئے جاری کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا جا سکے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیری نوجوانوں کو ان کے پیدائشی حق،حق خودارادیت سمیت بنیادی سیاسی اور قانونی حقوق کا مطالبہ کرنے پر بے دردی سے قتل کر رہے ہیں۔کشمیری نوجوانوں کو روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہے اورہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 5اگست 2019 کے بعد جب بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے پر فوجی پر محاصرہ مسلط کر دیا، کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں تیزی لائی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے رواں سال اب تک 54کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 2825کو گرفتار کیا ہے جبکہ 1989سے اب تک 96ہزار341کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان تھے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حریت رہنمائوں، علمائے کرام، خواتین، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں کشمیری نوجوان بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طورپرنظربندہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ ظلم و بربریت اور کشمیر دشمن پالیسیوں سے کشمیریوں کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو قتل اور گرفتارتوکر سکتا ہے لیکن وہ آزادی اور امن کے لیے ان کے موقف اور جذبہ کو شکست نہیں دے سکتا۔ جموں و کشمیر کے عوام اپنی جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ آزادی کی تحریکوں اور عوام کے سیاسی مستقبل کو فوجی طاقت اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا۔ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ناانصافیوں، ظلم وبربریت اور نوجوانوں کے بہیمانہ قتل کو روکے اور کشمیریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔ بھارت کو مقبوضہ علاقے میں گھنائونے جرائم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنایا جائے۔

پچھلی پوسٹ

سرکاری سطح پر خواتین کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کا قیام ضروری ہے جہاں انہیں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں،ڈپٹی سپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ

اگلی پوسٹ

بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 28 افراد ہلاک

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 28 افراد ہلاک

بھارت میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، 28 افراد ہلاک

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper