• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

توانائی، تجارت اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات، زرعی پیداوار بڑھانے اور مزید زرعی مصنوعات کی تیار کو فروغ دیکر انہیں برآمد کرنا ہوگی۔اشفاق تولہ

آئی ایم ایف پروگرام کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد سے اگلے 4سال میں پاکستان کو مزید 80ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لینے پڑیں گے، آئی ایم ایف کے سخت شرائط کے ساتھ نئے پروگرام میں شمولیت کے نتیجے میں چند سال سے 57ارب ڈالر کی سطح پر رہنے والی امپورٹس کا حجم بڑھ جائے گا ۔پریس کلب میں خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 4, 2024
in پاکستان
0
توانائی، تجارت اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات، زرعی پیداوار بڑھانے اور مزید زرعی مصنوعات کی تیار کو فروغ دیکر انہیں برآمد کرنا ہوگی۔اشفاق تولہ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر مملکت وماہرمعاشیات اشفاق تولہ نے آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کی مخالفت کرتے ہوئے "ہوم گرون” پروگرام پیش کردیا ۔وہ جمعہ کو کراچی پریس کلب کی جانب سے معاشی صورتحال، کرنٹ اکائونٹ خسارے، روپے کی قدر اورآئی ایم ایف پروگرام کے موضوع پر منعقدہ لیکچر سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف خان، گورننگ باڈی کے ممبرنور محمدکلہوڑو،شعیب احمد سینئراکنامک رپورٹراحتشام مفتی،سلمان صدیقی، شاہدشاہ،محمدیاسر سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ۔اشفاق تولہ نے "ہوم گرون” کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ توانائی، تجارت اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات، زرعی پیداوار بڑھانے اور مزید زرعی مصنوعات کی تیار کو فروغ دیکر انہیں برآمد کرنا ہوگی۔اشفاق تولہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی سخت ترین شرائط پر عمل درآمد سے اگلے 4سال میں پاکستان کو مزید 80ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لینے پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سخت شرائط کے ساتھ نئے پروگرام میں شمولیت کے نتیجے میں چند سال سے 57ارب ڈالر کی سطح پر رہنے والی امپورٹس کا حجم بڑھ جائے گا۔ ہوم گرون پروگرام کے تحت گندم چاول کی قیمتوں کو آزاد رکھتے ہوئے عالمی قیمتوں سے منسلک کیا جائے، گندم اور چاول کی پیداوار بڑھانے کی گنجائش ہے جس عمل کیا جائے ساتھ ہی کپاس کی پیداوار پر طاری جمود کو ختم کرکے منصوبہ بندی کے تحت اسکی پیداوار بڑھائی جائے، انہوں نے ہوم گرون کا خاکہ بتاتے ہوئے کہا کہ سورج مکھی اور کینولا کی پیداوار پر توجہ دیکر پام آئل کی درآمدات میں کمی ممکن ہے۔ ہوم گرون پروگرام کے تحت صرف گندم کی پیداوار بڑھاکر ہم کرنٹ اکائونٹ خسارے پر قابو پاسکتے ہیں۔ اگر زرعی شعبہ پر توجہ دیتے ہوئے زرعی مصنوعات بڑھادی جائیں تو ایک سال میں پاکستان کی برآمدات 40ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس وقت بھی زرعی شعبے کی 6.5فیصد کی نمو سے ہم بچے ہوئے ہیں۔ ہوم گرون پروگرام کے تحت درآمدات کا متبادل اور کاروبار وپیداوار کی لاگت میں کمی بنیاد ہے۔ اشفاق تولہ نے کہا کہ معیشت کا حقیقی بیرومیٹر عوام کے حالات ہیں۔ پاکستان میں کوئی بھی سیاسی ایونٹ حکومت کی تبدیلی کا باعث نہیں بن سکتا۔ اگر کوئی انقلاب آئے گا تو مہنگائی کے ستائے عوام کا آئے گا، روزگار کی عدم فراہمی پانی بجلی گیس کی عدم دستیابی جرائم میں اضافے کے باعث ہیں، بلند شرح سود پر معیشت نہیں نہیں چل سکتی ہے، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بہت بڑھ گیا ہے، فیسکل خسارہ بڑھنے کی وجہ ریونیو وصولی اور اخراجات میں نمایاں فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایم ایف کی ترکیب اختیار کرنے کے بجائے اپنی ترکیب سے معیشت کو ترقی دے سکتا ہے۔ نئے وفاقی بجٹ میں 1300ارب کے نئے ٹیکسز عائد کیے جارہے ہیں، مصنوعات پر 18فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ توانائی تجارت اور ٹیکس میں اصلاحات لاکر معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے۔ تمام ٹیکس استثنائی ختم کرکے زراعت ریٹیل رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس عائد کیا جائے۔ پیچیدہ کاروباری ماحول ختم کرکے آسان کاروباری ماحول فراہم کیا جائے اور ٹریڈ ریفارمز پر عمل درآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے سامنے مکمل مجبور ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اشفاق تولہ نے کہا کہ زائد ٹیرف لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران میں متبادل انتظام کے تحت سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ قبل ازیں سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے معززمہمان اشفاق تولہ کو کراچی پریس کلب آمد پراظہار تشکرکیا۔پروگرام کے اختتام پر معززمہمان کو کراچی پریس کلب کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی

پچھلی پوسٹ

لوک سبھا الیکشن : ابتدائی نتائج کے مطابق این ڈی اے اتحاد اور اپوزیشن کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات ، بین المذاہب ہم آہنگی ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات ، بین المذاہب ہم آہنگی ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پوپ فرانسس سے ملاقات ، بین المذاہب ہم آہنگی ، امن اور بھائی چارے کے فروغ پر تبادلہ خیال

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper