• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

شیخ مجیب کی حمایت، PTI کا گھیرا تنگ، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، حکومت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 2, 2024
in پاکستان
0
شیخ مجیب کی  حمایت، PTI کا گھیرا تنگ، قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، حکومت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد، کراچی، لاہور(اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی کی جانب سے شیخ مجیب الرحمٰن کی حمایت میں ’’ایکس‘‘ اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری اور ٹوئٹ پر تحریک انصاف کیخلاف گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ شیخ مجیب کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے، تحریک انصاف والے انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کروا رہے، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں، انکی ملک دشمنی پر کمیشن بننا چاہیے، فوج اور اداروں کے خلاف منظم طریقے سے سازش ہو رہی ہے بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو انتشار کیلئے استعمال کررہے ہیں والدین اپنے بچوں کو گھنائونے مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں،عدلیہ میں فیوریٹ ازم موجود ہے جس سے عدلیہ بری طرح متاثر ہو تی ہے وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کردیا ہے، جبکہ سابق صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت و پاکستان تحریک انصاف رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھو تو کیا غلط ہے؟ کراچی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردوں کو پکڑنے کے قانون کے تحت پکڑا جارہا ہے، اگر جزا اور سزا نہ ہو تو ایسا قانون بیکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ جو پڑھتا ہے اس پر ایف آئی آر ہو جاتی ہے، حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ پڑھنےکا مشورہ دینا کون سی غداری ہے؟ آپ نے اپنے ذہن میں ایک نظریہ بنارکھا ہے جس پرآپ غدار قرار دے دیتے ہیں۔سابق صدر کا کہنا تھاکہ اسٹیک ہولڈرزکوٹیبل پرلائے بغیر حل ممکن نہیں، اس وقت دو سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر ہیں، ایک بانی پی ٹی آئی کیونکہ عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، فارم 47 والوں کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 والوں کو لوگ مینڈیٹ دے دیں کہ وہ جوبات کریں گے اس پرہم بھی کھڑے رہیں گےتووہ بھی بات کرسکتےہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ شیخ مجیب الرحمٰن کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے۔اس معاملے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نہ وہ انٹرا پارٹی الیکشن کروا رہے ہیں، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا۔ دوسری جانب وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ مہم شروع کردی ہے، کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کرینگے، ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کرینگے؟ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا امریکا سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم تو ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ یہ امریکا پر الزام لگاتے ہیں، پھر امریکا میں لابنگ فرم حاصل کرتے ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کیخلاف سازش کر رہے ہیں، انکی ملک دشمنی پر کمیشن بننا چاہیے، تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان کے زہریلے آرٹیکلز باہر کے اخبارات میں کیوں چھپ جاتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی فتنہ فساد پارٹی مہنگائی میں کمی پر شور مچا رہی ہے۔ عظمی بخاری کا کہنا تھا مخصوص جماعت کی جانب سے ڈیجیٹل دہشت گردی کی جارہی ہے، فوج اور اداروں کیخلاف منظم طریقے سے سازش ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نفرتیں پھیلا رہے ہیں ،ان کے دماغ میں 9 مئی جیسا ایک اور پلان ہے، تحریک انصاف نے اپنے دور میں حمود الرحمان کمیشن کی رپورٹ کا ذکر کیوں نہیں کیا، ترجمان پی ٹی آئی رف حسن صوبوں کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی دوسروں کے بچوں کو انتشار کیلئے استعمال کررہے ہیں، وہ جو بیانیہ بناتے ہیں اسے بچے اندھا دھند فالو کرنا شروع کردیتے ہیں ، میری والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو گھناؤنے مقاصد کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

پچھلی پوسٹ

دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت بھارت کی لوک سبھا کے انتخابات مکمل، خود ساختہ اوتار مودی کا تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے اعلان

اگلی پوسٹ

بانی پی ٹی آئی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر مجیب کی ویڈیو، عمر ایوب، گوہر، رؤف حسن کو نوٹس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بانی پی ٹی آئی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر مجیب کی ویڈیو، عمر ایوب، گوہر، رؤف حسن کو نوٹس

بانی پی ٹی آئی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر مجیب کی ویڈیو، عمر ایوب، گوہر، رؤف حسن کو نوٹس

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper