کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)کراچی ڈویژن میں لوکل فٹبال ٹورنامنٹس میں درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک اہم بیٹھک سجائی گئی۔ پہلی مرتبہ کراچی کے ساتوں اضلاع کی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدور و سیکریٹری جنرل ایک جگہ جمع ہوئے۔اس بیٹھک میں تمام ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے باہمی اتفاق سے اس یادداشت (میمورنڈم) پر دستخط کیے، تاکہ لوکل ٹورنامنٹس میں درپیش چیلنجوں ومسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے۔ گزشتہ دنوں سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے جنرل
سیکریٹری ناصر آسکانی کی زیرصدارت ڈی ایف اے ویسٹ کے آفس واقع ٹرانس لیاری پارک اولڈ گولیمارمیں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ کی خوبصورتی یہ تھی کہ کراچی کے ساتوں اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے شرکت کی اور کراچی میں منعقد ہونے والے لوکل ٹورنامنٹس میں پیش آنے والے مسائل، ان کے حل اور کھلاڑیوں، ٹیموں اور اکیڈمیزکی رجسٹریشن، کھلاڑیوں کے ٹرانسفر پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ناصر آسکانی نے کی ، اجلاس میں ڈی ایف اے ساو¿تھ کراچی کے صدر عبدالغنی، سیکریٹری حفیظ بروہی، ایسوسی ایٹ سیکریٹری مولا بخش، ڈی ایف اے ملیر کے جنرل سیکریٹری شرافت خان، ڈی ایف اے ایسٹ کے صدر عبدالعزیز، جنرل سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان، ڈی ایف اے ویسٹ
کے صدر جلال خان، نائب صدر محمد یوسف، جنرل سیکریٹری امجد سربازی، خازن نبی بخش بلوچ، آصف الممتاز، ڈی ایف اے سینٹرل کے صدر و ممبر کانگرس پاکستان فٹبال فیڈریشن کفایت اللہ، جنرل سیکریٹری سلیم پٹنی، ڈی ایف اے کورنگی کے صدر و ممبر کانگرس پاکستان فٹبال فیڈریشن محمد صدیق، ڈی ایف اے کیماڑی کے صدر سمیر بلوچ، جنرل سیکریٹری اسلام الدین ،ایسوسی ایٹ سیکرٹری سندھ اخلاق بلوچ نے شرکت کی۔میٹنگ کا ایجنڈا کراچی ڈویڑن میں ہونے والے نجی (لوکل) ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کی شناخت کو آسان بنانے کے لیے پلیئرز کارڈز کا اجراءتھا۔

