لاہور(اسپورٹس رپورٹر):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے11 ویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی نے مزید دو کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کرلیا۔پی ایس ایل آکشن کے دوران پشاور زلمی نے مرزا طاہر بیگ کو 60 لاکھ روپے کی بولی لگا کر ٹیم کا حصہ بنایا۔ مرزا
طاہر بیگ ماضی میں بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھا چکے ہیں اور ان کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام سے ابھر کر سامنے آنے والے پشاور کے مسٹری سپنر کاشف علی بھی سکواڈ میں شامل کرلئے گئے ہیں۔ کاشف علی کی شمولیت کو نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

