اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے آزاد کشمیر ہاؤس میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرفیصل ممتاز راٹھور سے ملاقات کی۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے
امور، خطے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے تناظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کردار اور پارٹی پوزیشن سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ اس حوالے سےانتخابی حکمت عملی، تنظیمی معاملات اور ممکنہ سیاسی اتحادوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
