اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے اسلام
آباد مذاکرات کے حوالے سے تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے اپنے وعدوں کی مکمل پابندی کریں۔پاکستان کے مذاکرات کو آگے بڑھانے میں کردار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سفارتی کوششوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے کو برقرار رکھے گا۔
