لاہور ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ملی یکجہتی کو استحکام بخشتے تاریخی لمحات میں ہر پاکستانی فخر سے سرشار ہے- آج کا دن دنیا کے سامنے پاکستانی قوم کی طاقت، وقار اور غیر
متزلزل عزم کو اجاگر کرتا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار کو غیر معمولی اعزاز سے نوازاہے-فیصلہ کن اور جرات مندانہ قیادت کے ذریعے ایک ممکنہ تباہ کن تصادم کو ٹال دیا گیا- پاکستانی قیادت کی بے مثال مصالحتی کاوشوں کی وجہ سے بے شمار معصوم جانیں محفوظ رہیں اور دنیا کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا گیا۔یہی حقیقی قیادت کی اصل روح ہے، الحمدللہ۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ہماری رہنمائی فرمائے۔ آمین۔
